ویٹی کن اخبار نے گستاخانہ فلم کی مذمت کردی

اینجلیکن چرچ کا ایران ،پاکستان اورخلیج فارس کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی


Online/Monitoring Desk September 20, 2012
اینجلیکن چرچ کا ایران ،پاکستان اورخلیج فارس کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی

کیتھولک مرکز ویٹی کن کے اخبار نے امریکا میں بننے والی گستاخانہ فلم کو جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

آن لائن کے مطابق پاکستان اورخیلج فارس میں موجود عیسائیوں کے اینجلیکن چرچ نے گستاخانہ فلم کی مذمت کی ہے۔بیان کے مطابق ہم ایران ،پاکستان اورخلیج فارس کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذہبی اشتعال انگیزی کی روک تھام کیلیے ضابطہ اخلاق بنائیں تاکہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

انھوںنے اقوام متحدہ ، ورلڈ کونسل آف چرچ اوردیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے قوانین بنائیں اورایسے اقدامات کو غیرقانونی قراردیں۔مصر کے جامعہ الازھر نے بھی فلم کی مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں