زمان خان نے یارکر کو اپنا سب سے موثر ہتھیار قرار دے دیا

خود کو یارکرز کا اسپیشلسٹ بنانے کیلیے محنت کی، پیسر


Sports Reporter April 21, 2024
خود کو یارکرز کا اسپیشلسٹ بنانے کیلیے محنت کی، پیسر۔ فوٹو: پی سی بی

زمان خان نے یارکر کو اپنا سب سے موثر ہتھیار قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں پیسر زمان خان نے کہا کہ میں نے بولنگ میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھا، سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کو ایکشن میں دیکھتا رہا، پھر انہی کی طرح کا اسٹائل بن گیا، میں نے خود کو یارکرز کا اسپیشلسٹ بنانے کیلیے محنت کی، اب یہی میرا سے مہلک ہتھیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''زمان خان ون ڈے، ٹی20 میں نسیم شاہ سے بہتر بالر ہیں''

انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں یارکرز کارگر ہوئے اور لاہورقلندرز نے میچ جیتا، ایشیا کپ میں مجھے آخری اوور کرنے کو ملا تو امید تھی کہ پاکستان کو میچ جتوا دوں گا لیکن گیند نے بیٹ کا کنارا لے لیا اور ہم جیت نہ سکے،اس پر مجھے رونا آرہا تھا مگر ساتھی کھلاڑیوں نے حوصلہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے