- ایک ادارے کی سیاست میں مداخلت سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، عمر ایوب
- اڈیالہ جیل میں قیدی سے جنسی زیادتی کا واقعہ
- میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم
- ہم یو اے ای سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، وزیراعظم
- ملک میں جاری بحران کاحل نئے الیکشن نہیں، امیر جماعت اسلامی
- سیریز کیلئے لیگ کیوں چھوڑی! وسیم اکرم بھارتیوں کی زبان بولنے لگے
- عدت کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
- کراچی میں ایک ماہ کے دوران جرائم میں 50فیصد سے زائد کمی آئی، وزیراطلاعات
- پاک سوزوکی کمپنی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کی خواہش مند
- آئی ایم ایف کی بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز
- اسلام آباد: پہلی بار ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کی سیل و ٹرانسفر پر فیس ادائیگی سے متعلق سوال
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بڑی کمی
- پیک شدہ جوسز پر 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ
- پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس، جے یو آئی سے ملکر تحریک چلانے پر اہم فیصلے
- ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 5،5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم
- پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے
- 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی گئیں، ایف بی آر
- کراچی سے لوگ لاپتا: وزارت دفاع کو تمام خفیہ اداروں سے رپورٹ لانے کا حکم
- تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری
- پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کو بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں!
باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
راولپنڈی: مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے باڑی ساملی میں باپ نے غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد دونو ں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا۔
ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر نبیل کھوکھر راولپنڈی سے مری پہنچے جہاں انھوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے۔
ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ بظاہر لڑکے اور لڑکی کا قتل غیر ت کا معاملہ لگتا ہے،اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔