جرمنی سے شرمناک شکست کے بعد رونالڈو میڈیا سے منہ چھپانے لگے

رونالڈو انجری سے واپسی کے بعد پورے90 منٹ میچ کے دوران فیلڈ میں رہے مگر ویسا کھیل پیش نہیں کرپائے جو ان کی پہچان ہے


AFP June 18, 2014
پرتگال کو جرمنی کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

جرمنی کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو میڈیا سے منہ چھپانے لگے۔

انھوں نے انجری سے واپسی کے بعد پورے90 منٹ میچ کے دوران فیلڈ میں گزارے مگر ویسا کھیل پیش نہیں کرپائے جو ان کی پہچان ہے، گذشتہ روز میڈیا کی جانب سے ان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے بے رخی سے کہا کہ تین پلیئرز آپ کو انٹرویو دینے کے پابند ہیں، میں ان میں شامل نہیں ہوں، یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں پرتگال کو جرمنی کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔