اداکارہ میرا خاندان سمیت پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گئیں

حالات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، یہاں رہنا میرے اور میری فیملی کے لیے ممکن نہیں رہا ، اداکارہ


Showbiz Reporter June 20, 2014
گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل

معروف اداکارہ میرا نے دبئی منتقل ہونے کے بعد اپنا آبائی گھرفروخت کرکے فیملی کو بھی بیرون ملک بلوالیا۔

ایک طرف میرا کی غیراخلاقی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں تودوسری جانب گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی فیملی کی جان ومال کی حفاظت کے لیے بیرون ملک شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک ملاقات کے دوران اداکارہ میرا نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ پاکستان کے حالات کی وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہاں رہنا میرے اور میری فیملی کے لیے ممکن نہیں رہا کیونکہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا۔

میرا نے کہا کہ میں نے ڈیفنس میں اپنا گھرفروخت کردیا ہے اور فیملی کو سامان سمیت بیرون ملک روانہ کردیا ہے، میری فیملی کے کچھ ممبران دبئی اور کچھ یوکے میں رہیں گے جب کہ میں دبئی میں رہوں گی جہاں میں نے گھر خرید لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان دنوں ضروروی کاموں کے لیے لاہور میں ہوں اور میرا قیام مقامی ہوٹل میں ہے۔ جہاں تک بات اسپتال کے پراجیکٹ کی ہے تواس پرمیری ٹیم معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایک طرف فنڈ ریزنگ جاری ہے تودوسری جانب دیگرکاغذی کارروائی کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

مقبول خبریں