کمزور حریف امریکا کے ہاتھوں شکستیں بنگال ٹائیگرز کا غرور خاک میں ملاگئیں

امریکی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی ٹاپ رینکنگ ٹیم کو سیریز ہرا ڈالی


ویب ڈیسک May 24, 2024
فوٹو ای ایس پی این

امریکی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے تین ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی، بنگلادیش کی ٹیم 145 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین بالز قبل 138 پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کپتان مونانک پٹیل نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایرن جونس 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے بولر ارشاد حسین، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل امریکا نے بنگلادیش کو اَپ سیٹ کردیا

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، بنگلادیشی کپتان نجم الحسین 36 اور شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔ امریکی بولر علی خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سوراب اور شیڈلے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پہلے ٹی20 میچ میں امریکا نے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شسکت دی تھی، سیریز کا آخری میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں