حکومت کی 4سالہ کارکردگی صفررہینوازشریف

مہنگائی،لوڈشیڈنگ،لاقانونیت حکومت کی نااہلی اوربیڈگورننس کامنہ بولتاثبوت ہیں


مہنگائی،لوڈشیڈنگ،لاقانونیت حکومت کی نااہلی اوربیڈگورننس کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ فوٹو: فائل

JOHANNESBURG: مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اپنے ساڑھے4سالہ دور اقتدارمیں عوام کو سخت مایوس کیاہے اور حکومت کی کارکردگی صفر رہی۔

مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ جیسے اہم قومی مسائل موجودہ حکومت کی نااہلی اور بیڈگورننس کامنہ بولتا ثبوت ہیں،حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی اس ناکامی میں برابر کی شریک ہیں۔ رائیونڈمیں مسلم لیگ(ق)کے ایم این اے ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ان کے دروازے تمام مسلم لیگیوں کے لیے کھلے ہیں۔

این این آئی کے مطابق ریاض پیرزادہ نے ملاقات کے دوران(ن)لیگ میں شمولیت کی باقاعدہ یقین دہانی کر ادی ہے، باضابطہ اعلان بعد میں ہوگا۔علاوہ ازیں نواز شریف نے پارٹی ارکان اور کارکنوں کو آج توہین اسلام کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کی،انھوں نے کہاکہ وہ رسول اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ فلم کی بھر پورمذمت کرتے ہیں اورہرمسلمان پرفرض ہے کہ وہ اس کی مذمت اور پرامن احتجاج میں شرکت کرے۔