کرینہ کپور سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ نہ دیکھ سکی

فلمی مصروفیات کی وجہ سے شوہر کی نئی فلم ابھی تک نہ دیکھ سکنے پر افسوس ہے، انٹرویو


APP June 28, 2014
فلمی مصروفیات کی وجہ سے شوہر کی نئی فلم ابھی تک نہ دیکھ سکنے پر افسوس ہے، انٹرویو فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ''سنگھم ریٹرنز'' کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی فلم '' ہم شکلز'' دیکھنے سے قاصر رہیں۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمی مصروفیات کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم '' ہم شکلز'' دیکھنے سے قاصر رہیں جس کا انھیں افسوس ہے، ان دنوں وہ روہت شیٹھی کی فلم '' سنگھم ریٹرنز''کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس میں ان کے ہیرو اداکار اجے دیوگن ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل ہوتے ہی وہ فلم ''ہم شکلز'' دیکھیں گی لیکن انھوں نے صرف ایک منظر دیکھا تھا جس میں اداکار سیف علی خان خاتون کا روپ دھارے ہوئے تھے یہ منظر دیکھ کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئی تھیں۔