ومبلڈن لینا اور وینس ولیمز کو واپسی کے پروانے مل گئے

نووک جوکووک اور سونگا نے مینز پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی


AFP/Sports Desk June 28, 2014
نووک جوکووک اور سونگا نے مینز پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو: فائل

ومبلڈن کے تیسرے رائونڈ میں چینی اسٹار لینا اور امریکی کھلاڑی وینس ولیمز کو واپسی کے پروانے مل گئے، نووک جوکووک اور جوئے ولفریڈ سونگا نے مینز پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسٹار لینا کو جمہوریہ چیک کی باربورا زالووا اسٹرائیکوا نے 7-6 (7/5)، 7-6 (7/5) سے ٹھکانے لگایا، پیٹرا کیوٹوا نے وینس ولیمز کو 5-7،7-6(7/2) اور 7-5 سے زیر کرلیا، کیرولین ووزینسکی نے اس مرحلے پر کروشیا کی اینا کونجا کو6-3 اور6-0 سے قابو کرلیا، روسی پلیئر ایکٹرینا ماکارووا نے فرنچ حریف کیرولین گارشیا پر7-5 اور6-3 سے غلبہ پایا، سیمونا ہالیپ بھی فتحیاب رہیں۔

مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نووک جوکووک نے جائلز سیمون کو 6-4 ، 6-2 اور6-4 سے ہرادیا،کوارٹر فائنل میں رسائی کیلیے سرب اسٹار اب جوئے ولفریڈ سونگا کے مقابل آئیں گے، جنھوں نے چائنیز تائپے کی جمی وانگ کی پیشقدمی6-2 ، 6-2 اور7-5 سے ختم کردی،کیون اینڈرسن نے فابیو فوگنینی کو 4-6 ، 6-4 ،2-6 ، 6-2 اور6-1 سے زیر کرلیا، ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر نے روس کے این کزینٹسوف کو 6-4،6-7 (1/7) اور6-3 سے ہرایا۔

مقبول خبریں