کراچی کے وکلاء کا شجر کاری مہم کا آغاز

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 10 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: کراچی کے وکلاء نے سٹی کورٹ کے احاطے میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، وکلاء کہتے ہیں شجرکاری سے ہی ہم ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرسکتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حسیب جمالی کی جانب سے سٹی کورٹ کے احاطے میں درخت لگانے کی آگہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں وکلاء سمیت دیگر شہریوں میں مختلف اقسام کے پودے مفت تقسیم کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق دنیا بھر خصوصاً پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے  جس سے بچاؤ کے لئے ہمیں اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب شجرکاری کے کلچرکو فروغ دیں، اسی سلسلے میں وکلاء برادری کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مہم کا مقصد ملک کے تمام شہریوں کو وکلاء کی جانب سے شجرکاری کی اہمیت اُجاگر کرنا تھا۔ کیوں کہ شجرکاری صرف سرکاری اداروں کا کام نہیں بلکہ یہ ہر شہری کی ذمے داری ہے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ آج لگایا گیا درخت آنے والی نسلوں کے لئے فائدہ مند ہوگا شجرکاری سے آنے والے وقت میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بچنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔