حکومت کا او آئی سی کے رکن ممالک سے ہنگامی رابطہ

صدر زرداری جنرل اسمبلی سے خطاب میں توہین رسالت قانون بنانے کی تجویز دینگے


Online September 22, 2012
صدر زرداری جنرل اسمبلی سے خطاب میں توہین رسالت قانون بنانے کی تجویز دینگے . فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے گستاخانہ فلم پر او آئی سی کے رکن ممالک سے ہنگامی رابطے کرلیے جبکہ صدر آصف زرداری کے اقوام متحدہ میں مجوزہ خطاب کا متن تبدیل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گستاخانہ فلم پر حکومت پاکستان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک سے ہنگامی طور پر رابطے کیے ہیں، صدر آصف زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران توہین رسالت قانون بنانے کی تجویز دیںگے، ذرائع کے مطابق او آئی سی کے رکن ممالک نے صدر پاکستان کی اس تجویز کو سراہتے ہوئے حمایت کردی ہے۔

مقبول خبریں