جولائی میں غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر بھیجے،اسٹیٹ بینک

بزنس رپورٹر  بدھ 28 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: جولائی 2024  میں غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع باہر منتقل کرنے کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق  گذشتہ ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 14  کروڑ ڈالر کا منافع اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔

جولائی 2023 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 2.16 ارب ڈالر کا منافع پاکستان سے باہرمنتقل کیا تھا جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں منافع پاکستان سے باہر منافع کی منتقلی میں 66 فیصد کمی آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 41.5 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔