ایک ولن سو کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کے لیے تیار

دوسرے ہفتے کے دوران 98.88 کروڑ کا بزنس کرلیا، بوبی جاسوس 7.58 کروڑ کما سکی


INP July 09, 2014
دوسرے ہفتے کے دوران 98.88 کروڑ کا بزنس کرلیا، بوبی جاسوس 7.58 کروڑ کما سکی. فوٹو : فائل

FAISALABAD: حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلمیں بوبی جاسوس اور لے کر ہم دیوانہ دل باکس آفس پر اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکی جب کہ ایک ولن دوسرے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک ولن 98.88 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ تین روز قبل ریلیز ہونے والی اداکارہ ودیا بالن کی بوبی جاسوس 7.58 کروڑ اور لے کر ہم دیوانہ دل صرف 1.6 کروڑ ہی کمانے میں کامیاب رہی ہے۔ ادکارہ ودیا بالن کی یہ تیسری ناکام فلم ثابت ہوگی وہ اس سے قبل گھن چکر اور شادی کے سائیڈ ایفکٹ میں اپنے مداحوں کا مایوس کرچکی ہیں۔ ان کی آخری کامیاب فلم کہانی تھی جو کہ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔