افغانستان میں پاکستانی اخبارات پرپابندی عائد

پاکستانی اخبارات طالبان پروپيگنڈہ کرتے ہيں، ان ميں حقائق پر مبنی خبريں نہيں ہو تيں، وزرات داخلہ۔


Online September 22, 2012
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستانی اخبارات کی ملک میں داخلے پر بابندے لگا دی۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے حکومت نے پاکستانی اخبارات پر بابندی عائد کردی ہے۔

افغانستان نے طالبان كو ميڈيا كے ذريعے عوام پر اثرانداز ہونے سے روكنے کی كوشش كے طور پر تمام پاكستانی اخبارات پر پابندی عائد كر دی ہے، امریکی میڈیا کی رپورٹ كے مطابق يہ احكامات وزارت داخلہ نے جاری کیے ہيں، وزرات داخلہ کے اس فیصلے سے دونوں ہمسايہ ممالک كے درميان كشيد گی ميں مزيد اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے خاص طورپر طورخم كے راستے سے پاكستانی اخبارات كے ملک ميں داخلے كو روكنے پر زور ديا ہے اور تين صوبوں ننگر ہار، كنہڑ اور نورستان ميں سرحدی پوليس كو ہدايت کی ہے كہ پاكستانی اخبارات كو ملک ميں داخل نہ ہو نے ديا جائے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی اخبارات طالبان پروپيگنڈہ کرتے ہيں، ان ميں حقائق پر مبنی خبريں نہيں ہو تيں اور وہ مشرقی صوبوں كےعوام ميں اشتعال پھلانے کا سبب بنتے ہيں۔

مقبول خبریں