آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے پنجاب حکومت کا چیریٹی کرکٹ میچ کرانے کا فیصلہ

چیریٹی کرکٹ میچ 19 جولائی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور حمزہ الیون کے درمیان ہوگا، کمشنر راولپنڈی


INP July 13, 2014
میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی ڈی پیز پر خرچ کی جائے گی، کیپٹین (ر) زاہد سعید فوٹو: فائل

GUJRANWALA: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں كے خلاف جاری آپریشن ''ضرب عضب'' سے متاثرہ آئی ڈی پیز كی امداد كے لئے پنجاب حكومت نے 19 جولائی کو چیریٹی کرکٹ میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیریٹی کرکٹ میچ 19 جولائی کی رات کو راولپنڈی كركٹ اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور حمزہ الیون كے درمیان ہوگا۔ كمشنر راولپنڈی كیپٹین (ر) زاہد سعید نے صحافیوں كو بتایا كہ پی سی بی اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کی مشترکہ کاوشوں سے ہونے والے كركٹ میچ میں شاہد آفریدی سمیت سپر اسٹارز اور ركن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی حصہ لیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی ڈی پیز پر خرچ ہوگی۔ انہوں نے كہا كہ مخیر اور صاحب ثروت افراد كو آئی ڈی پیز كی مدد كے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور اس سلسلے میں دی جانے والی رقوم وزیر اعلیٰ پنجاب كے ریلیف فنڈز میں بھی جمع كرائی جاسكتی ہیں۔