یوکرین فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری مزید 18 شہری ہلاک

مشرقی یوکرینی ملیشیا کا جیٹ طیارے، آرمرڈ گاڑیوں اور ٹی۔62 ٹینکوں پرقبضے کا دعویٰ


APP/AFP July 14, 2014
باغیوں کے حملوں میں دونٹسک میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ۔ فوٹو: فائل

یوکرینی افواج اور باغیوں کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں میں مزید 18شہری ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے حملوں میں دونٹسک میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ لانگسک کے میونسپل حکام کا کہناہے کہ ان کے علاقے میں بھی رات بھر ہونیوالی جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر اے پی پی کے مطابق خودساختہ لوھانسک پیپلز ریپبلک کے رہنماء ولیری بلو توف نے روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مشرقی یوکرین میں ملیشیا کی جانب سے آپریشن کے دوران ایس یو۔25 طیارہ،آرمرڈ گاڑیاں اور ٹی۔62ٹینک ہمارے ہاتھ آگئے ہیں۔ بلوتوف نے کہا کہ ملیشیا فورسز قبضہ میں لی گئی آرمرڈ اور طیارہ مرمت کر رہی ہیں ۔طیارے کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری طرف روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صبح 9 بجے کے قریب یوکرین کے دونتسک شہر کے علاقہ سے روسی علاقہ میں مارٹر گولے پھینکے گئے۔