کرن جوہر نے ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ کو باقاعدہ حقوق حاصل کرکے فلم میں شامل کیا جواد احمد

میری فلم ’ورثہ‘ پاک بھارت کی مشترکہ پروڈکشن تھی اور اس فلم کا میوزک بہت مقبول ہوا، گلوکار


Showbiz Reporter July 16, 2014
میری فلم ’ورثہ‘ پاک بھارت کی مشترکہ پروڈکشن تھی اور اس فلم کا میوزک بہت مقبول ہوا، گلوکار فوٹو : فائل

گلوکار جواداحمد نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے معروف فلم میکر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے بطور فلمساز اور میوزک ڈائریکٹر میری پہلی فلم ''ورثہ '' کا مقبول گیت ''میں تینوں سمجھاواں کی'' اپنی فلم ''ہمٹی شرما کی دلہنیا'' میں شامل کرنے کے لیے باقاعدہ حقوق حاصل کیے تھے۔

ان خیالات کا اظہار جواد احمد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ میری فلم 'ورثہ' پاک بھارت کی مشترکہ پروڈکشن تھی اور اس فلم کا میوزک بہت مقبول ہوا۔ خاص طور پر بھارت میں پنجابی فلم آوارڈ میں مجھے بہترین میوزک ڈائریکٹر کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ فلم میکر کرن جوہر نے اس گانے کے حقوق کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور میری اجازت کے بعد ہی انھوں نے اپنی فلم میں اس گیت کوشامل کیا ہے۔

مقبول خبریں