سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 3 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter October 09, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی آ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30ڈالر کی کمی آ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہو گئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہو گئی۔


سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے