کراچی پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی

نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثناء اللہ کے نام سے کی گئی


Staff Reporter October 10, 2024
(فوٹو: فائل)

پورٹ قاسم مری گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

پورٹ قاسم مری گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثناء اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔

جبکہ بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے