روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا

لیجنڈری بلےباز جاوید میانداد اور یونس خان کے ریکارڈ کی برابری کرلی


October 11, 2024
لیجنڈری بلےباز جاوید میانداد اور یونس خان کے ریکارڈ کی برابری کرلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ نے سابق لیجنڈری بلےباز جاوید میانداد اور یونس خان کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کیخلاف ڈبل سینچری اسکور کرنے والے جو روٹ نے کیرئیر کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے 262 رنز بنائے، انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے۔

اس ڈبل سینچری نے جو روٹ کو ایلیٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا، انہوں نے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اور پاکستان کے ظہیر عباس جیسے قابل ذکر ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ، ہیری بروک نے پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

جو ڑوٹ ٹیسٹ فارمیٹ میں 6 ڈبل سینچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے ہیں جس میں کین ولیمسن، وریندر سہواگ، یونس خان اور جاوید میانداد جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے لیڈر بورڈ میں سب سے اوپر لیجنڈری سر ڈان بریڈمین ہیں، جن کی شاندار 12 ڈبل سنچریاں ہیں۔ ان کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا ہیں، جنہوں نے 11 ڈبل سنچریاں اسکور کیں اور ویسٹ انڈین عظیم برائن لارا، جنہوں نے 9 سنچریاں بنائیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست:

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے