کوٹری فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی
دکانیں بند کرانے کے مسئلے پردوسرے روز بھی کشیدگی برقرار، شہری گھروں میں محصور.
KARACHI:
کوٹری کی بھٹائی کالونی میں یوم عشق رسولؐ کے موقع پر دکانیں بند کرانے کے معاملے پر ہونے والے تصادم کی شدت ہفتے کو دوسرے روز بھی برقرار رہی۔
جس کے باعث علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور رہے جبکہ مختلف مقامات پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں برادریوں کی جانب سے کوٹری تھانے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرائے گئے۔
اے ایس آئی عبدالمجید رودنانی نے 25 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا، جبکہ نور رحمان نے 20 سے زائد افرادکیخلاف مقدمہ درج کرایا، لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوسری جانب علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری اب بھی تعینات ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔