نماز پڑھتی خواتین کی تصویر لینے والوں کے لیے سخت سزا

مساجد کے اندر تراویح پڑھنے والی خواتین کی تصویر اتارنے یا ان کی وڈیو فلم بنانے والوں کو سزا دی جائے گی


Net News July 19, 2014
مساجد کے اندر تراویح پڑھنے والی خواتین کی تصویر اتارنے یا ان کی وڈیو فلم بنانے والوں کو سزا دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب نے نماز پڑھنے والی خواتین کی تصاویر لینے والوں کے لیے سخت سزائوں کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزارت برائے اسلامی امور انڈومنٹ کال اینڈ گائیڈنس نے متنبہ کیا ہے کہ مساجد کے اندر تراویح پڑھنے والی خواتین کی تصویر اتارنے یا ان کی وڈیو فلم بنانے والوں کو سزا دی جائے گی۔ سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق یہ انتباہ مساجد میں نماز پڑھنے والی خواتین کی سوشل میڈیا پر تصاویر آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس پر لوگوں نے طرح طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

مقبول خبریں