نظام الدین اولیاؒ کا عرس پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

عرس کی تقریبات نئی دہلی میں 17 سے 24 اکتوبر تک ہوں گی


آصف محمود October 16, 2024
— فائل فوٹو

سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے 721 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی زائرین کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کیے۔

حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس کی تقریبات نئی دہلی میں 17 سے 24 اکتوبر تک ہوں گی۔ پاکستان اورانڈیا کے مابین 1974 کے مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت پاکستان سے 250 زائرین عرس تقریبات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھی پاکستانی زائرین کو تاخیر سے ویزے جاری کیے گئے تھے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے عرس میں شرکت کیلئے جانیوالے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18 اکتوبر کی شام تک حاجی کیمپ لاہور پہنچ جائیں، زائرین 19 اکتوبر کی صبح حاجی کیمپ سے واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ زائرین کو حفظ ماتقدم کے طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جیسے ہی ویزے ملتے ہیں انہیں روانہ کیا جاسکے گا۔ پاکستانی زائرین اگر پیر کے روز روانہ نہ ہوسکے تو پھر جمعرات کو روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے