کراچی کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے رکشا ڈرائیور جاں بحق

مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد احسن رضا کے نام سے کی گئی


Staff Reporter October 19, 2024
(فوٹو: فائل)

کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رکشا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رکشا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کامران خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد احسن رضا کے نام سے کی گئی جو کہ رکشا ڈرائیور تھا اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ رکشے میں سوار نامعلوم شخص نے اسے عقب سے فائرنگ کر نشانہ بنا کر قتل کیا ہے جبکہ مقتول کی لاش رکشے کے باہر سڑک پر سے ملی جسے سر پر گولی لگی تھی۔

مقتول کا آبائی تعلق مظفر گڑھ سے ہے جبکہ مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی اس کے پاس سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان ملا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

تاہم، پولیس جائے وقوعہ سمیت دیگر مقامات سے سی سی ٹی وی کیمرے تلاش کر رہی ہے تاکہ ملزم یا ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے