کراچی:
چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔
آئی سی سی چیئرمین کی مدت 30 نومبر کو مکمل ہوچکی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو یکم دسمبر سے چیف کی ذمہ داری سنبھالنی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارتی ہٹ دھرمی سے پاکستان کی میزبانی پر گہرے بادل چھا گئے ہیں۔
اس صورتحال میں جے شاہ ورلڈ گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ فوری طور پر سنبھالنے سے گریزاں ہیں۔