اہل خانہ انتقال پر گئے، چور گھر سے کروڑوں مالیت کے زیورات لے اُڑے

گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، چور ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے


سید مشرف شاہ February 07, 2025
فوٹو فائل

لاہور:

اہل خانہ کے انتقال پر جانے کے دوران چور ایک گھر سے تین کروڑ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چور انوار الحق نامی شہری کے گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔

واردات کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  انوار الحق کی  اہلیہ کسی کے انتقال پر گئی ہوئی تھی کہ اس دوران گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔

چور گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان چوری  کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے چوری کی واردات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی چوروں قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں