چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج اور ماؤنواز جنگجوؤں میں گھمسان کی جنگ؛ 33 ہلاکتیں

ریاست چھتیس گڑھ کے جنگلات میں بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورسز سرچ آپریشن کیلیے پہنچی تھیں


ویب ڈیسک February 09, 2025
چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجو بھارت سے علیحدگی کی مسلح جدوجہد کر رہے ہیں

بھارتی سیکیورٹی فورسز اور ماؤنواز جنگجوؤں کے درمیان جاری رہنے والی جھڑپ میں تین درجن کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکویرٹی فورسز کا علیحدگی پسندوں کے ساتھ رواں برس کا سب سے بڑا مقابلہ چھتیس گڑھ کے جنگلات میں ہوا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گھمسان کی لڑائی میں کم از کم 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 31 ماؤ نواز جنگجو بھی مارے گئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

چھتیس گڑھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ جنگلات میں اب بھی آپریشن اب بھی جاری ہے۔ مزید جانی نقصان کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو بھی چھتیس گڑھ کے ضلع گریبند میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں 16 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی حکومت کے دعوؤں کے مطابق گزشتہ برس 2024 میں بھی ایسی ہی جھڑپوں میں 287 ماؤ نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ 

دہائیوں سے بھارت کے مرکزی اور مشرقی ریاستوں میں غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم کے خلاف علیحدگی پسند تحریکیں مسلح جدوجہد کر رہی ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو نکسل باغیوں سے 2026 آزاد کرالیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں