کراچی:
ایف آئی اے نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی،ملزم کو شارجہ سینٹر صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 10٫000 امریکی ڈالر اور 16,000 یو اے ای درہم برآمد کیے گئے، گرفتارملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔
چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔