سمونا چکروتی نے کپل شرما شو کی حقیقت بتا دی؛ حیران کن انکشاف کردیا

سمونا چکروتی شو میں کپل شرما کی بیوی کا کردار ادا کرتی ہیں


ویب ڈیسک February 16, 2025
سمونا چکرورتی شو میں کپل شرما کی بیوی کا کردار ادا کرتی آئی ہیں

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین ’’کپل شرما شو‘‘ کے ساتھ برسوں سے منسلک سمونا چکرورتی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، اہداف اور شو کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

سمونا چکرورتی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اب میں اکیلی رہنا چاہتی ہوں اور ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات عجیب لگے گی لیکن میں زندگی کچھ کرنا چاہتی تھی جس سے کے لیے ایسے تلخ فیصلے لینا پڑتے ہیں۔

سمونا چکرورتی نے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے سے متعلق بتایا کہ میرے والدین کے لیے بھی یقین کرنا مشکل تھا لیکن میں نے یہ کر دکھایا۔

کپل شرما شو میں اپنے کردار اور اسکرپٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سمونا چکرورتی نے کہا کہ مجھے کچھ سمجھنے میں وقت لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرا اداکاری کا اپنا انداز ہے لیکن شو کے لیے مجھے اس میں تبدیلی کرنا پڑی تھی۔

سمونا نے کہا کہ جب ہمیں اسکرپٹ ملتا تھا، میں پڑھتی اور لفظ بہ لفظ یاد کرتی کیونکہ اس میں پنچ لائنز بھی ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس سے بھی بڑھ کر کپل شرما کی لائن بھی یاد کرتی تھی کیونکہ ڈائیلاگ ڈلیوری کے لیے برجستگی بہت اہم ہوتی تھی۔

اسکرپٹ کے حوالے سے سمونا چکرورتی نے انکشاف کیا کہ ہمیں اس میں بہت زیادہ تبدیلی کی اجازت نہیں تھی اور سب کو لائنز اور ایپیسوڈ کے بہاؤ کے مطابق کام کرنا پڑتا تھا۔

سمونا نے بتایا کہ شو میں تقریباً ہر بات اسکرپٹ کے مطابق ہوتی تھی اور جب کہ دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ شاید پنج لائن برجستہ کہی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں