کیا 62 سالہ ٹام کروز 36 سالہ اداکارہ پر دل ہار بیٹھے ؟

ٹام کروز ویلنٹائن ڈے پر ساتھی اداکارہ کے ساتھ دیکھے گئے


ویب ڈیسک February 16, 2025
ٹام کروز ویلنٹائن ڈے پر اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ دیکھے گئے

عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی ساتھی اداکارہ اَنا ڈی آرمس کے ساتھ لندن میں وقت گزارا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشن امپاسبل اسٹار 62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ آنا ڈی آرمس کو لندن کے سوہو علاقے میں ایک ساتھ رات کے کھانے پر دیکھا گیا تھا۔

دونوں جب ریسٹورینٹ سے باہر نکلے تو ان کے ہاتھوں میں کھانوں سے بھرے تھیلے بھی تھے۔ مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔ آٹوگراف لیے اور تصاویر بنوائیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور جوڑے کو جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اور اداکارہ آنا میں قربت دسمبر میں اُس ملاقات کے بعد بڑھی جب اداکار کے دوست نے دونوں کو کھانے پر مدعو کیا تھا۔

اس پُرتعیش دعوت میں دونوں نے کھانا کھایا اور کافی وقت ایک ساتھ گزارا۔ اس کے بعد بھی دونوں کے درمیان کئی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں اور یہ سلسلی ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں اداکارہ آنا نے ایک انٹرویو میں ٹام کروز کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اداکار کے اسٹنٹ ورک سے متاثر ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں