بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان کے ایک مذاق نے سوشل میڈیا کو زعفران زار بنا دیا۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کا بیٹا اذلان اس وقت اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی بھی کافی پُرانی ہیں اور دونوں ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ فرح خان کے گھر دعوت پر مدعو تھیں جہاں کوریو گرافر نے ولاگ بھی بنایا اور مداحوں سے شیئر کیا۔
اس ولاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر فرح خان نے کھیل میں مصروف ثانیہ مرزا کے بیٹے کو روکا اور کہا کہ مجھے ادت جی کی طرح پیار کرو۔
یہ جملہ سُن کر قریب بیٹھی ثانیہ مرزا بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں جب کہ اذلان نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے ڈھانپ لیا جیسے شرما رہا ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اُدت نرائن نے اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
ولاگ دیکھنے والے بھی فرح خان کے اس ریمارکس پر اپنی ہنسی نہ روک سکے اور ہنسنے والی ایموجی کا طوفان اُمڈ آیا۔
دراصل چند روز قبل ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لیجنڈری گلوکار ادت نارائن کو پرفارمنس کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ کرتے دیکھا گیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : کنسرٹ کے دوران اُدت نارائن کی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت
اس ویڈیو پر کہرام مچ گیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اس پر میمز بھی بنے تھے جس میں خوب مذاق بھی اُڑایا گیا تھا۔