فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں سید نور

جو کچھ ہم نے کیا کوئی اور نہیں کر سکتا، آنیوالا وقت انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا ہے


INP July 28, 2014
جو کچھ ہم نے کیا کوئی اور نہیں کر سکتا، آنیوالا وقت انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا ہے۔ فوٹو: فائل

ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے لیے ہم نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا' میں پر امید ہوں کہ آنیوالا وقت فلم انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو فلم انڈسٹری کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ آنیوالا وقت ترقی کا وقت ہو گا۔