شوہر نے 72 اجنبیوں سے زیادتی کروائی؛ متاثرہ خاتون بھی نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں میں شامل

اس سال کے لیے 338 نامزدگیوں میں پوپ فرانسس کا نام بھی شامل ہے


ویب ڈیسک March 07, 2025

نوبیل امن انعام 2025 کی نامزدگیوں کے لیے اُن خاتون کو نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن کے شوہر نے 72 اجنبیوں سے ان کی جنسی زیادتی کروائی تھی۔

نارویجن نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال کی نامزدگیوں کے لیے 338 ناموں کی سفارش آئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں ہیں۔

اگرچہ ان نامزدگیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، سابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ اور ایک دلیر فرانسیسی خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بہادر فرانسیسی خاتون وہی ہیں جن کے شوہر نے انھیں نشہ آور مشروبات پلا کر 72 اجنبیوں سے جنسی زیادتی کروائی تھی اور اس کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فرانس بیوی کو نشہ آور اشیا پلاکر 72 افراد سے زیادتی کروانے والا شوہر گرفتار

فرانسیسی خاتون جیزیل پیلیکوت کو نوبل امن انعام دینے کی اپیل کی ایک درخواست پر برطانیہ میں ہزاروں شہریوں نے دستخط کیے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیزیل پیلیکوت نے اپنے سابق شوہر کے مقدمے کے دوران عوامی سطح پر آکر اس مکروہ عمل کے خلاف جدوجہد کی اور متاثرہ خواتین کے لیے مثال بنیں۔

 

مقبول خبریں