بھارت؛ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت جرم بنادیا گیا؛ مسلم بزرگ پر بہیمانہ تشدد

بزرگ شہری راجستھان سے گجرات جاتے ہوئے ٹرین میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے


ویب ڈیسک March 08, 2025
بزرگ شہری امام مسجد تھے اور راجستھان سے گجرات جا رہے تھے

بھارتی ریاست راجستھان میں جہاں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکمرانی ہے، مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست راجستھان میں ایک بزرگ مسلمان شخص پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹرین میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔

یہ بزرگ شہری ایک مسجد کے امام تھے اور گنگا پور سٹی (راجستھان) سے انکلیشور (گجرات) جا رہے تھے تاکہ اپنے مدرسے کے لیے چندہ اکٹھا کر سکیں۔

متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب امام صاحب نے ٹرین میں قرآن کی تلاوت شروع کی تو ایک گروہ نے ٹرین میں سوار ہو کر مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے شروع کر دیے۔

ایک عورت نے بزرگ امام کو پاکستانی کہا، جس کے بعد یہ صورتحال شدت اختیار کر گئی اور انتہا پسند ہندوؤں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

امام مسجد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

 

مقبول خبریں