طلاق کی افواہیں؛ گوندا کی اہلیہ سنیتا کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی

گووندا اور سنیتا کی شادی کو تقریباً 40 سال ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک May 01, 2025

گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی کو 40 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں لیکن حال ہی میں ان کی طلاق کی افواہوں نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔

گوندا اور سنیتا آہوجا نے خود بھی طلاق کی افواہوں کی تردید کی لیکن پھر بھی میڈیا پر ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہیں۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ طلاق کی خبروں کو پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی لیکن میں آج وہ کہنا چاہ رہی ہوں جو کم لوگوں کو پتا ہے۔

گوندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میری یہ بات سن کر طلاق کی خبریں پھیلانے والوں میں ہلچل مچ جائے گی۔

تاہم اب سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے درمیان رشتہ اب بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ گوندا کو اگر کوئی سب سے زیادہ ہنساتا ہے تو میں ہی ہوں۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ نمبر ون کامیڈی ہیرو کو ہنسانا کوئی آسان بات نہیں ہے لیکن ہمارا رشتہ اتنا خوشگوار ہے کہ میرے لیے یہ آسان ٹاسک ہوتا ہے۔

 

مقبول خبریں