گزشتہ سال ملک میں کتنی منشیات پکڑی گئی؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع

مختلف کارروائیوں میں 2833 ملزمان گرفتار، کوریئر کمپنیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے 344 کیسز رپورٹ


وقاص احمد May 14, 2025

اسلام آباد:

وزارت داخلہ نے گزشتہ سال کے دوران انسداد منشیات اقدامات سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اے این ایف نے 2831 کارروائیوں میں 234 اعشاریہ 395 میٹرک ٹن (234 ہزار تین سو پچانوے کلوگرام) منشیات قبضے میں لے کر 2883 ملزمان کو گرفتار کیا۔

 قبضے میں لی گئی منشیات میں افیون، ہیروئن، چرس ، گھاس (ویڈ) ، بھنگ کا تیل، کوکین، میتھ، اور نشے کی گولیاں شامل ہیں۔  316 سزا یافتہ کیسز پائے گئے، بری ہونے والے کیسز کی تعداد 106 ہے، غیر فعال حتمی احکامات 233  اور کُل نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 655 ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوریئر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوششیں کی گئی، سال 2024 اور 2025 میں کوریئر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے کُل 344 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ ان میں اندر کے 70 کیسز، 174 باہر لے جانے اور 100 مقامی کیسز ای این ایف کی جانب سے نمٹائے گئے۔

کوئٹہ پشاور، لاہور کی خفیہ لیبارٹریوں میں روزانہ 5 ہزار سے 15 ہزار منشیات کی گولیاں تیار کرنے کی صلاحیت کا پردہ فاش کیا گیا، منشیات، کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ  آلات بھی بڑی مقدار میں ضبط کیے گئے، ایک فلیٹ میں ایکسٹیسی لیب اپریٹو کا سراغ مٹایا گیا اور اسے ختم کر دیا گیا۔

ملک بھر کی 237 یونیورسٹیوں  کے اردگرد قریبی علاقوں میں آگاہی کے اضافے کے لیے 62 ای ایلز کا دورہ کیا، 349 آپریشنز مقدمات میں 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

مقبول خبریں