برطانیہ میں سابق ایئر بیس پر خوفناک آتشزدگی؛ 3 ہلاکتیں

تاحال برطانوی رائل ایئر فورس بیس پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک May 16, 2025

برطانیہ میں رائل ایئر فورس کے ایک سابق اڈّے میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور بے لگام شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل ایئر فورس پر لگنے والی خوفناک آگ کو بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرز اور ایک عام شہری جان کی بازی ہار گئے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ کم از کم ڈیڑھ گھنٹے تک جائے حادثہ سے دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنائی دیتی رہیں جیسے بجلی گرج رہی ہو۔

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا کہ عمارت کی چھت گر رہی ہے۔ فضا میں دھوئیں کی شدید بو اب بھی موجود ہے۔

قریب میں رہائش پذیر ایک شخص نے بتایا کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ میلوں دور سے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر دکھائی دے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران دیگر 2 فائر فائٹرز شدید زخمی بھی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے مقامی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

آس پاس کے گھروں کو رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بحالی کے کاموں میں ایک دن لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی رائل ایئر فورس کے سابق بیس کو اب مختلف کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں