متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اس سے قبل ریکارڈ درجہ حرارت مئی 2009 میں ریکارڈ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک May 24, 2025

متحدہ عرب امارات میں مئی کے ماہ میں شدید گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جس سے غیر متوقع سیلاب، بارشیں اور شدید گرمی کا سامنا ہے۔

عرب ممالک بھی ان موسمی تغیرات کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں گرمی کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست العین کے قصبے سویحان میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ51 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اسی طرح ابوظبی میں بھی درجہ حرارت 50 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث غضب کی گرمی پڑ رہی تھی۔

اماراتی موسمیاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں اس سے قبل ریکارڈ درجہ حرارت 50 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو 2009 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں