ٹرین کی بوگیوں سے قیمتی تار کاٹ کر چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پولیس


طالب فریدی May 28, 2025
فوٹو: ایکسپریس

لاہور:

ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مقبول خبریں