گھی انڈسٹری سے 22 ارب کے اضافی ٹیکس ملیں گے ماہرین

فنانس بل 2014 میں گھی وتیل درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس0.5 فیصدبڑھنے سے اضافی آمدنی ہوگی


INP August 04, 2014
فنانس بل 2014 میں گھی وتیل درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس0.5 فیصدبڑھنے سے اضافی آمدنی ہوگی. فوٹو؛فائل

رواں مالی سال کے دوران گھی انڈسٹری سے 2 ارب 20 کروڑ روپے اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔

فنانس بل 2014 میں گھی و خوردنی تیل کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد کرنے سے ایف بی آر کو مذکورہ اضافی آمدنی ہوگی۔ اتوار کو ٹیکس ماہرین نے بتایا کہ فنانس بل 2014 میں گھی انڈسٹری کیلیے مستقل ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ نہ کرنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ تھا جبکہ گھی و خوردنی تیل کے شعبے میں ٹیکس چوری کے خاتمے کیلیے کیے گئے اقدامات اہم ہیں بالخصوص گھی و خوردنی تیل کی تیاری میں کام آنے والے بنیادی اجزا مال کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 5.5 فیصد کرنے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

واضح رہے کہ حکومت گھی و خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس کے انداز میں 16 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ ایک ملین ٹن گھی و خوردنی تیل کی پیداوار پر 1000 روپے ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے