ڈاکٹر میاں بیوی اور 3 بچوں کی آخری سیلفی؛ برطانیہ بسنے جا رہے تھے

ڈاکٹر پرتیک اپنی ڈاکٹر اہلیہ اور تینوں بچوں کو لینے برطانیہ سے راجستھان آئے تھے


ویب ڈیسک June 13, 2025

بھارتی شہر حیدرآباد میں تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے میں ایک ایسا بدنصیب خاندان بھی شامل ہے جو برطانیہ میں والد کے ساتھ جا بسنے والے تھے۔

بھارتی طیارہ حادثے میں پہلے 241 مسافروں اور 50 سے زائد ہاسٹل کے طلبا کی ہلاکتوں کی اطلاعات دی گئی تھیں تاہم بعد میں تعداد 241 بتائی گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں المناک داستانوں نے جنم لیا ہے جس میں ایک ایسا خاندان بھی ہے  جو برطانیہ جا بسنے والے تھے۔

ڈاکٹر پرتیک جوشی بھارت سے برطانیہ گئے تھے اور وہاں پریکٹس کر رہے تھے لیکن اس بار وہ اپنے پورے خاندان کو لے جانے کے لیے آئے تھے۔

شوہر کے کہنے پر ڈاکٹر پرتیک جوشی کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس نے بھارت کے اسپتال کی ملازمت چھوڑ کر خاندان کے ہمراہ برطانیہ جا بسنے کا فیصلہ کیا۔

یوں ڈاکٹر پرتیک جوشی، اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس اور ان کے تین بچے ایئر انڈیا کے اس بدقسمت طیارے میں انجام سے بے خبر سوار ہوئے۔

ان پانچوں نے طیارے میں ایک سیلفی کھینچی اور اسے بھارت میں موجود اپنے اہل خانہ کو بھیجا۔ یہ ہنستے مسکراتے چہرے ہمیشہ کے لیے مرجھانے والے تھے۔

ڈاکٹر جوڑے کی بڑی بیٹی آٹھ سال کی تھی جس کے بعد دو جڑواں بچے تھے۔ اس خاندان کی یہ آخری سیلفی ثابت ہوئی۔

 

مقبول خبریں