اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدان کون کون ہیں

ایران پر اسرائیلی حملے میں مجموعی طور پر 86 افراد جاں بحق اور 341 زخمی ہوئے


ویب ڈیسک June 14, 2025
اسرائیلی حملے میں ایران کی اعلیٰ ملٹری لیڈرشپ اور ایتمی سائنس دان شہید ہوگئے تھے

ایران نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے اپنے اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور نامور ایٹمی سائنسدانوں کے نام جاری کر دیے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دین اسلام اور ملک و قوم کے لیے اسرائیلی حملے کے سامنے اپنی جان کی بازی لگانے والے شہید افسران کی فہرست جاری کردی گئی۔

شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے موجودہ سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سابق سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب فضائی فورس کے سربراہ حاجی زادہ اور پاسداران انقلاب خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے سربراہ غلام علی رشید شامل ہیں۔

شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں میں احمد رضا ذوالفقاری دریانی، فریدون عباسی، محمد مہدی تہرانچی، عبدالحمید مینوچھر اور امیر حسین فقہی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد سے ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی تھی۔

نیتن یاہو کے بقول یہی وجہ تھی کہ جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں پاسداران انقلاب کی اعلیٰ قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت 86 افراد شہید اور 341 زخمی ہوئے تھے۔

 

 

مقبول خبریں