امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے سربراہ کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بھی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے الزام کی تردید کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اب تک کے مشاہدے اور تجربات سے ثابت ہوا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔
رافیل گروسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایران میں کسی بھی مقام پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہو رہی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : ایران کو بتا دیا، اب بہت دیر ہوچکی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، ٹرمپ
سربراہ آئی اے ای اے چیف نے مزید کہا کہ ہمیں ایران پر 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے شبہات تھے لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے بھی مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے قومی سلامتی کی مشیر کی اس رپورٹ کو ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کیخلاف اسرائیل کی فوجی مدد کرنے کا سوچے بھی نہیں؛ روس نے امریکا کو خبردار کردیا
امریکی صدر نے بارہا کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا بیانیہ تشکیل دیا تھا۔