خامنہ ای کی حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ؛ ایران کے سابق ولی عہد نے بتادیا

آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی, رضا پہلوی


ویب ڈیسک June 19, 2025

انقلاب ایران سے قبل ملک کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ اور ممکنہ رجیم چینج پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک پر سے خامنہ ای کا آمرانہ کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور اب تبدیلی آئے گی۔

رضا پہلوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عبوری حکومت کی ذمہ داری ملک کو ایک قومی اور جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کی تیاری کرنا ہوگی۔

ایران کے سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ رجیم چینچ میں عوامی امنگوں کا ساتھ دیں۔

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے خود ساختہ جلاوطن، سابق ولی عہد منظر عام پر آگئے ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انھیں اسرائیل کے مقدس یہودی مقامات کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکا اور اسرائیل بھی ایران میں خامنہ ای کی حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کے قیام کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں