بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعے میں پریشان باپ نے بیٹی کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو آکر بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کے لیے مالی مدد مانگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریئل اسٹیٹ کا کام کیا کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور قرض چکانے کے لیے رقم نہ تھی۔
پولیس کے بقول اس کی بیٹی ذیابیطس کی مریضہ تھی اور اس کے پاس بیٹی کے لیے انسولین خریدنے تک کے پیسے نہیں تھے۔
مذکورہ شخص ویڈیو میں مسلسل روتا رہا۔ اس نے کہا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔
جس پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس ویڈیو بیان کے بعد وہ خودکشی کرسکتے ہیں۔
قبل اس کے پولیس وہاں پہنچ سکتی۔ مذکورہ شخص نے فیس بک پر مالی مدد کی اپیل کے فوری بعد دفتر میں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی مار لی۔
تاحال پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔