حالات خراب ہونے پر فوج مداخلت کرسکتی ہے شیخ رشید

عوام قادری یاعمران کیساتھ ہوں نہ ہوں ظالم حکومت کیخلاف ضرور باہر نکلیں گے، سربراہ پاکستان عوامی لیگ


Monitoring Desk August 07, 2014
نواز کی سیاست نائیلون کی فری سائز جراب کی طرح ہے، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نوازشریف نے اب تک جتنی بھی ملاقاتیں کی ہیں وہ سب ان کی اپنی اتحادی پارٹیاں ہیں وہ اپوزیشن کی پارٹیاں نہیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری پیچھے نہیں ہٹ سکتے اگر ایسا کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی، حالات خراب ہونے پر فوج مداخلت کریگی، سپریم کورٹ بھی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوگا اس کا سیاسی مستقبل تباہ ہوجائیگا، عوام باہر نکلیں گے تو ایم کیو ایم بھی نکلے گی حتمی فیصلہ الطاف حسین نے کرنا باقی تو سب ''جمعہ جنج نال'' والی بات ہے، جو بھی قوم کو نجات دلانے کے لئے گرفتار ہوگا وہ ایک طرح سے سیاسی جہاد کریگا، جب یہ گرفتاریاں ہوں گی تو پیپلزپارٹی کیلئے بھی سوچنے کا مقام ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے بارے میں فوج نے خود کہا ہے یہ بہت پرانی سمری تھی یہ اسوقت منظر عام پر نہیں لائے لیکن اب انہوں نے اس کو 14 اگست کے مارچ سے جوڑ دیا ہے فوج تو خود حکومت سے اس بارے میں وضاحت مانگ رہی ہے، جب عوام باہر نکلیں گے تو انہوں نے اپنے ٹرکوں پر پاک فوج کے جھنڈے لگا دینے ہیں پھر فوج کیاکریگی، نوازشریف کو کسی سیاسی مخالف کی ضرورت نہیں ہے ان کی اپنے فیصلے ہی ان کی حکومت کو گرادیں گے۔

مقبول خبریں