
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئینی پٹیشنز، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق کیسز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا۔
اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام آئینی پٹیشنز، ٹیکس و مالیاتی امور کو ڈویژن بینچ سنے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے فیصلوں اور ہائیکورٹ رولز کے تحت کیا ہے۔