وزیرسعیدہ وارثی کے استعفے نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کوجگا دیا

مشرق وسطیٰ کے حالات پرآپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں، ڈیوڈ کیمرون


INP August 07, 2014
غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے،خطے میں2ریاستوںکاقیام مسئلے کاحل ہے، ڈیوڈ کیمرون۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے والی پاکستانی نژادرکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات پرآپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔

برطانوی میڈیاکے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفے نے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کوجگا دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہاکہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے،خطے میں2ریاستوںکاقیام مسئلے کاحل ہے،ہم اسرائیل کے دفاع کے حق پریقین رکھتے ہیں، اسرائیل سے کہاہے کہ شہریوںکی ہلاکت سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کوان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔