سی این جی اسٹیشن ہفتہ کو بھی بند رہیں گے

کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنوں کو منگل اور جمعرات کے روز گیس فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا


Business Reporter August 08, 2014
کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنوں کو منگل اور جمعرات کے روز گیس فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

سوئی سدرن کمپنی نے ایک مرتبہ پھر مختلف فیلڈز سے گیس فراہمی میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دورانیے میں ایک روز کے اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں ہفتے کے روز بھی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن کمپنی نے رواں ہفتے کے دوران سی این جی اسٹیشنوں کو منگل اور جمعرات کے روز گیس فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب نئے ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلیے گیس فراہمی معطل رہے گی،دریں اثناء سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج(جمعہ) کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائے گی،سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔