مسودہ مرضی کا نہ ہوا تو حکومت خط سے انکار کردیگی اعتزاز

خط میں صدر کے استثنیٰ کا ذکر ہوگا، لگتا ہے گیلانی کے بعد عدلیہ کو بھی ذمے داری کا احساس ہوا


INP/Online September 24, 2012
خط میں صدر کے استثنیٰ کا ذکر ہوگا، لگتا ہے گیلانی کے بعد عدلیہ کو بھی ذمے داری کا احساس ہوا۔ فوٹو: فائل

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط صدر کیخلاف نہیں ہو گا۔

ارسلان کیس سپریم کورٹ کیلیے سب سے بڑی آزمائش ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ خط کا مسودہ حکومتی مرضی کا نہ ہوا تو حکو مت خط لکھنے سے صاف انکار کر دے گی' اب خط میں صدر کے استثنیٰ کا واضح لکھا جائیگا، لگتا ہے گیلانی کے بعد عدلیہ کو بھی ذمے داری کا احساس ہوا ہے ' گیلانی کے معاملے پر ہوسکتا ہے میری حکمت عملی غلط رہی ہو مگر عدلیہ کا فیصلہ بھی غیر آئینی ہی تھا۔ سپر یم کورٹ نے صدر کا استثنیٰ تسلیم کر لیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ وزیر قانون بھی خط لکھ سکتے ہیں جو بڑی پیشرفت ہے۔ خط کے معاملے کی زیادہ ذمہ داری وزیر قانون نہیں بلکہ سپر یم کورٹ پر ہے کیونکہ حتمی منظوری سپر یم کورٹ نے ہی دینی ہے۔

ارسلان افتخار کا کیس سپریم کورٹ کیلیے بڑا امتحان ہے'حج کیس' علی موسیٰ گیلانی 'مونس الٰہی کیس میں پر اسیکوٹر تبدیل کر نے کے مطالبے نہ مانے گئے جبکہ ارسلان افتخار کیس میں ایک ہی لمحہ میں ہی تبدیل کر دیا گیا، ارسلان افتخار کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکوٹر کی ذمہ داری سے ہٹانے کا طر یقہ درست نہیں۔ نوازشر یف کے مجھ پر بہت احسانات ہیں اورعمران خان میرے ہمسایے اور دوست ہیں مگر جو کچھ شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ اپنے جلسے میں کہا اس پر افسوس ہوا، یوم عشق رسول پر نوجوانوں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا لیڈ کرنے والا کوئی نہیں تھا جس کے باعث نقصان ہوا۔

مقبول خبریں